علی پورچٹھہ:مرکزی چوک میں ناجائز رکشہ سٹینڈ ‘ٹریفک جام

علی پورچٹھہ:مرکزی چوک میں ناجائز رکشہ سٹینڈ ‘ٹریفک جام

میونسپل کمیٹی کی خاموشی کے باعث لاکھوں روپے سے تعمیر ماڈل افادیت کھونے لگا

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )شہر کے مرکزی اللہ ہو چوک میں ناجائز رکشہ سٹینڈ کے با عث ٹریفک جام معمول بن گیا، میونسپل کمیٹی کی مبینہ پراسرار خاموشی کے باعث لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ماڈل افادیت کھونے لگا۔ مرکزی اللہ ہو چوک میں شہریوں کی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کیلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے ماڈل تعمیر کیا گیا تھا تاہم اس کے اطراف میں مبینہ طور پر رکشہ ڈرائیوروں نے مستقل ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ رکشوں کی بے ہنگم پارکنگ کے باعث چوک کا بڑا حصہ ٹریفک کی روانی کے بجائے سٹینڈ کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود ناجائز رکشہ سٹینڈ ختم نہیں کرایا جا سکا۔

جس کے باعث مرکزی چوک میں ٹریفک کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے میڈیا سروے میں کہا کہ اگر تجاوزات کے خلاف کارروائی صرف کمزور اور عام شہریوں تک محدود رہے تو شہر میں انتظامی رٹ کیسے قائم ہو سکتی ہے ، عوامی حلقوں کے مطابق میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کو علی پورچٹھہ میں تعینات ہوئے 2سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے تاہم شہری مسائل میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لینے ، مرکزی اللہ ہو چوک سے ناجائز رکشہ سٹینڈ ختم کرانے ، ٹریفک کی روانی بحال کرنے اور لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ماڈل کی خوبصورتی و افادیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...