دو بہنوں اور والد نے ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیت لیے
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )دو بہنوں اور والد نے ڈیڈ لفٹ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیت لیے۔
آل پاکستان ڈیڈ لفٹ مین اینڈ ویمن چیمپئن شپ میں ڈسکہ کے ایک خاندان نے منفرد اعزاز حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے ۔اسلام آباد میں منعقدہ چیمپئن شپ میں مندرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ریاست علی ساہی اور ان کی دونوں بیٹیوں نے حصہ لیا اور اپنی اپنی کیٹگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلز حاصل کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments