ایف بی آر آفیسرز کی تاجروں سے ملاقات ‘ ٹیکس نظام پر آگاہی

ایف بی آر آفیسرز کی تاجروں سے ملاقات ‘ ٹیکس نظام پر آگاہی

ریٹرن فائل کرنے کے طریقہ کار اور سہولیات پر گفتگو،تاجروں کے بھی تحفظات

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں ایف بی آر افسر وں کی تاجروں سے ملاقات ،نئے ٹیکس نظام پر آگاہی دی ، تاجروں نے تحفظات بھی پیش کر د ئیے ۔ ملاقات میں نئے ٹیکس نظام، ریٹرن فائل کرنے کے طریقہ کار، تاجروں کو حاصل سہولیات اور ٹیکس سے متعلق مسائل پر گفتگو کی گئی۔ تاجروں نے ایف بی آر افسر وں کی جانب سے براہ راست آگاہی دینے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تحفظات اور مسائل بھی پیش کئے ۔ملاقات میں علی عدنان خاں کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ٹو آر ٹی او گوجرانوالہ، فائزہ بشیر ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو گوجرانوالہ، اویس شفقت اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو گوجرانوالہ اور عامر یونس کھوکھر ان لینڈ ریونیو آفیسر وزیرآباد سمیت مرکزی انجمن تاجران کے عہدیدار وں اور تاجروں نے شرکت کی۔

کمشنر ان لینڈ ریونیو علی عدنان خاں نے کہا کہ تاجروں کی جانب سے ابھی وہ فیڈ بیک سامنے نہیں آ رہا جس کی توقع کی جا رہی تھی ،قیام پاکستان سے لے کر آج تک حکومت کو مناسب ٹیکس ریونیو حاصل نہیں ہوسکاجس کے باعث ملک کو قرضوں کی طرف جانا پڑتا ہے ۔ ایف بی آر کا 1166 نیا نظام تاجروں کیلئے بڑا ریلیف ہے اور اس کا مقصد ٹیکس نظام کو آسان اور قابل فہم بنانا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو اویس شفقت نے بتایا کہ تاجروں کی سہولت کیلئے ڈیسک قائم کیا جائے گا۔ مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک ذوالفقار بھٹو نے کہا کہ جب بھی نئی ٹیکس سکیم متعارف کروائی جاتی ہے تاجروں کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا ،اس سے قبل بھی 3 سکیمیں متعارف کر ائی گئیں جو کامیاب نہ ہوسکیں اس لئے موجودہ سکیم کے بارے میں بھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...