ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے
گجرات (نامہ نگار )ڈی پی او فیصل شہزاد نے ڈی پی او کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔
ڈی پی او گجرات نے شہریوں کی شکایات کو سنا اور متعلقہ افسر وں کو درخواستوں پر میرٹ اور قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف اور تحفظ کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے واضح کیا کہ شہریوں کی داد رسی اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments