بجلی کے بلوں کی تاخیر سے ترسیل اور تاریخوں میں تضاد
صارفین ذہنی اذیت میں مبتلا ،گیپکو حکام سے فوری ٹونس لینے کامطالبہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گیپکو کی جانب سے بجلی کے بلوں کی تاخیر سے ترسیل اور تاریخوں کے تضاد نے صارفین کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق میٹر ریڈنگ کی دوتاریخ جبکہ بل اجرا کی 8درج ہوتی ہے صارفین کو یہ بل 14تاریخ کو موصول ہوتے ہیں اور ادائیگی کی آخری تاریخ 18مقرر ہوتی ہے ۔ اس انتظامی غفلت پرصارفین کو ادائیگی کیلئے دو سے چار دن کا قلیل وقت ملتا ہے ۔بروقت بل نہ ملنے پر صارفین کو شدید ترین پریشانی کا سامنا ہے ۔ مقررہ تاریخ قریب آتے ہی شہریوں کو بینکوں کی طویل قطاروں میں خوار ہونا پڑتا ہے یا پھر بلاجواز بھاری جرمانے بھرنا پڑتے ہیں ،بلوں کی تاخیر سے گھریلو بجٹ درہم برہم ہوجاتا ہے ۔دوسری جانب بل ڈسٹری بیوٹرز کا مؤقف ہے کہ وہ بل نہیں روکتے ،گیپکوکی طرف سے ہی بل تاخیر سے ملتے ہیں۔ بارش یا دیگر ہنگامی حالات میں ترسیل کا عمل مزید متاثر ہوتا ہے ۔متاثرہ صارفین نے گیپکوحکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ بلوں کی پرنٹنگ ریڈنگ کے فوراً بعد یقینی بنائی جائے تاکہ بروقت بل مل سکیں ،بل ڈسٹری بیوٹرز کو بھی ترسیل کیلئے مناسب وقت دیا جائے ، یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments