انٹرمیڈیٹ جماعت کی 75 فیصد کتابیں مارکیٹ میں دستیاب
مزید 32لاکھ کتابوں کی ایلوکیشن ، باقی کتابیں بھی فراہمی جاری :پیکٹا
لاہور(خبر نگار) گیارہویں اور بارہویں کی سالانہ کتابوں کے لیے 24جون کو 2.9ملین کتابوں کی ایلوکیشن کی گئی، جس میں سے 75 فیصد کتابیں مارکیٹ میں پہنچ چکی ہیں، جبکہ باقی کتابوں کی فراہمی کا عمل بھی جاری ہے ۔ طلبہ کی اضافی ضرورت اور مارکیٹ میں طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے 11 اگست کو مزید 3.2 ملین کتابوں کی کمپنسیشن ایلوکیشن کی گئی ہے ، جو اب مرحلہ وار مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی ہیں ۔پیکٹا حکام کے مطابق ابتدائی طور پر جماعت گیارہویں اور بارہویں کی سالانہ ضرورت کے لیے 2.9 ملین کتابیں ایلوکیٹ کی گئی تھیں، جن میں سے تقریباً تین چوتھائی کتابیں مارکیٹ میں پہنچ چکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ باقی کتابیں بھی مارکیٹ میں فراہم کی جا رہی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments