بچے کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے 12 سالہ بچے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر لاہور پولیس کو بچے کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے بچے کو 24 اگست کو پیش کرنے کی ہدایت کردی، جسٹس خرم محمود صادق نے بچے کے دادا ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 12 سالہ اظفر جلیل کو اس کی والدہ مبینہ طور پر زبردستی لے گئی ہیں، درخواست میں بتایا گیا کہ بچے کی بازیابی کے لیے اس کی والدہ فرح بی بی بھی اس سے قبل عدالت سے رجوع کرچکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments