ڈی پی او کا تھانہ ساجد شہید اور سیٹلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا تھانہ ساجد شہید اور سیٹلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ، سکیورٹی انتظامات اور پولیس ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او نے تھانوں کے ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا معائنہ کیا جبکہ فرنٹ ڈیسک پر زیر تفتیش مقدمات کی پیش رفت چیک کرتے ہوئے افسران کو مقدمات کی جلد یکسوئی کے احکامات جاری کیے ، محرران کو تھانہ ریکارڈ مکمل رکھنے اور سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی دیں، اس موقع پر ڈی پی او نے تھانوں میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔، ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ تھانوں میں آنے والا ہر شہری قابل عزت ہے ، شہریوں کے مسائل سننا اور ان کی دادرسی یقینی بنانا پولیس کی ذمہ داری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments