یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی فیصل نثار ستارہ امتیاز کیلئے نامزد
ادارہ کو مالی فوائد اور ملازمین کیلئے پیکیج دینے پر ایوارڈ دیا گیا ،انتظامیہ ،سی بی اے کی مبارکباد
اسلام آباد(دنیارپورٹ )یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی مینجمنٹ اور سینٹرل بارگیننگ ایجنٹ (سی بی اے ) نے مشترکہ طور پر منیجنگ ڈائریکٹر فیصل نثار کی صدارتی سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کے لیے نامزدگی پر مبارکباد پیش کی،فیصل نثار کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے دوران ان کی انتھک کوششوں، اربوں مالیت کی انونٹری کی بچت، جائیدادوں کی کامیاب قانونی چارہ جوئی، سی بی اے اور یو ایس سی کی مزدور یونین کے ساتھ اتفاق رائے سے ملازمین کے فوائداور پیکج کی تقسیم اور ہزاروں ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ان کی قیادت میں، ایک جامع مالیاتی پیکج تیار کیا گیا اور تمام ریگولر، کنٹریکٹ، اور یومیہ اجرت والے ملازمین کو تقسیم کیا گیا - مزید برآں، یو ایس سی کو بند کرنے کے وزیر اعظم کے فیصلے کے ساتھ ساتھ یو ایس سی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے نتیجے میں سالانہ 13 ارب سے زائد کی بچت ہوئی ہے ۔جوائنٹ سیکرٹری، وزارت صنعت و پیداوار جناب شبیر خٹک، نے ایم ڈی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیصل نثار چوہدری کی ذاتی وابستگی اور دلچسپی کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کو ان کے جائز حقوق مل چکے ہیں، جو ناممکن نظر آتا تھا وہ ان کی لگن سے ممکن ہوا۔یو ایس سی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرنے انتظامیہ کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی اور ایم ڈی کی مثالی قیادت کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments