بھاٹی: 22کنال پر 3منزلہ زیرزمین پارکنگ بنانیکا منصوبہ
ٹیپا کی پارکنگ بنانے کی تجویز تیار، منظوری کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال
لاہور( شیخ زین العابدین )لاہور کی تاریخ کا مہنگا ترین زیرِ زمین پارکنگ منصوبہ داتا دربار اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا حصہ بننے جا رہا ہے ۔منصوبے کے تحت تین منزلہ زیرِ زمین پارکنگ تعمیر کی جائے گی، جس میں تقریباً پانچ سو انچاس گاڑیوں اور ایک ہزار چھ سو چالیس موٹر سائیکلوں کے لیے جگہ مختص ہوگی۔منصوبے کی مجموعی تخمینہ لاگت آٹھ ارب بائیس کروڑ اٹھاون لاکھ چار ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ اس رقم میں تعمیراتی اخراجات کے ساتھ اراضی کے حصول کی لاگت بھی شامل ہے ۔ اراضی کے حصول کے اخراجات میں سٹرکچر اسیسمنٹ، کاروباری نقصان اور ڈسٹربنس الاؤنس بھی شامل کیا گیا ہے ۔ٹیپا نے داتا دربار اور بھاٹی چوک کے درمیان زیرِ زمین پارکنگ کی تجویز تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لیے سمری ارسال کر دی ہے ۔سمری میں منصوبے کو صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کرنے اور مالی سال دو ہزار چھبیس ستائیس کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری طلب کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments