مون سون شجرکاری،شہریوں کو 74ہزار مفت پودے فراہم
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )رواں مون سون شجرکاری مہم کے دوران اب تک لاہور کے شہریوں کو 74,500 سے زائد پودے مکمل طور پر مفت فراہم کیے جا چکے ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور، احمد عثمان جاوید نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ان کی دہلیز پر پودے پہنچانے کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 32,000 سے زائد شہریوں کو انکے گھروں پر پودے مفت پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر قائم خصوصی کیمپوں کے ذریعے 42,500پودے شہریوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ ایم ڈی احمد عثمان جاوید نے مزید بتایا کہ مفت پودوں کے حصول کیلئے ہزاروں شہری ایجنسی کی آفیشل ہیلپ لائن 1399 پر رابطہ کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments