میئرکا اولڈ سٹی ایریاکا دورہ،ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ

میئرکا اولڈ سٹی ایریاکا دورہ،ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ

سڑکوں، گلیوں ، فٹ پاتھوںاور دیگر شہری سہولیات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی افسران کو ہدایت

کراچی(این این آئی)میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی، واٹر کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کے ہمراہ آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر، میٹھادر اور اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ انہوں نے مختلف مقامات پر جاری بیوٹیفکیشن، سڑکوں کی بہتری اور دیگر ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر سڑکوں، گلیوں، فٹ پاتھوں اور دیگر شہری سہولیات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی سمیت بلدیاتی امور کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی اور بحالی کے کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور جہاں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہاں فوری اقدامات کیے جائیں۔میئر نے کہا کہ رات گئے پیدل دورے کا بنیادی مقصد شہر کی صورتحال کو زمینی حقائق کے مطابق دیکھنا اور شہریوں کی شکایات براہِ راست سننا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفتر میں بیٹھ کر شہر کے مسائل کا مکمل اندازہ نہیں لگایا جاسکتا، اسی لیے مختلف علاقوں کا خود دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، بلدیاتی اداروں کے افسران اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...