پاسبان کی سیاست کا محورعوام کو بااختیار بناناہے ،الطاف شکور
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا یوم تاسیس ڈسٹرکٹ کورنگی، لانڈھی ٹاؤن میں بھرپور جوش و خروش اور ۔۔
عزم و حوصلے کے ساتھ منایا گیا۔ لانڈھی ٹاؤن کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ پاسبان کراچی کے صدرعبدالحاکم قائد، سینئر رہنمااطہر ہاشمی سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران یومِ تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔مرکزی و مقامی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی جدوجہد، عوامی حقوق کے تحفظ اور ملک میں حقیقی جمہوری و فلاحی نظام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پرچیئرمین الطاف شکور نے کہا کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے قیام سے ہی موروثی، مفاداتی اور روایتی سیاست کے مقابلے میں عوامی حقوق کی آواز بلند کی ہے ۔ پاسبان کی سیاست کا محور اقتدار نہیں بلکہ عوام کو بااختیار بنانا، ظلم و ناانصافی کے خلاف جدوجہد اور شہریوں کے بنیادی مسائل کا حل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments