سندھ کی صنعتوں کوگیس فراہمی میں مقدم رکھا جائے ، جام اکرام

سندھ کی صنعتوں کوگیس فراہمی میں مقدم رکھا جائے ، جام اکرام

صوبے میں سب سے زیادہ گیس کی پیداوار، صنعتوں کوبلا تعطل فراہمی ناگزیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنیوالا صوبہ ہے ، اس لیے یہاں کی صنعتوں کو گیس فراہمی میں مقدم رکھا جانا چاہیے ۔ بلا تعطل گیس وبجلی کی فراہمی صنعتی و معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں صوبائی حکومت سندھ میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے یہ بات کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے زیر اہتمام صنعت کاروں کے نمائندوں کے ظہرانے میں بحیثیت مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے حل اور کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ صنعت کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن کو مکمل طور پر فعال کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز میں غیر ضروری سرکاری مداخلت کو کم اور صنعتکاروں کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے زیادہ سہولت دی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...