جامعات تحقیق، علمی و فکری ترقی، اور قیادت سازی کے مراکز ، گیلانی

جامعات تحقیق، علمی و فکری ترقی، اور قیادت سازی کے مراکز ، گیلانی

نوجوان نسل کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنا ہوگا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مؤثر قیادت، شفاف حکمرانی، سٹرٹیجک منصوبہ بندی، تحقیق، جدت اور اختراع کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایچ ای سی کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام سٹرٹیجک پلاننگ اور قیادت میں اعلیٰ معیار کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جامعات تحقیق، علمی و فکری ترقی، تنقیدی سوچ اور قیادت سازی کے مراکز ہیں۔ جامعات نوجوان نسل کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن، بالخصوص نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور راولپنڈی ریجن سے جامعات کے انتظامی سربراہان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام بروقت اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، جو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مؤثر قیادت، بہتر حکمرانی اور سٹرٹیجک منصوبہ بندی کے عزم کا عکاس ہے ۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرز اور پرو وائس چانسلرز محض انتظامی ذمہ داریاں ادا کرنے والے عہدیدار نہیں بلکہ اپنے اداروں کے قائدین ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...