ڈی پی او میانوالی کی ہدایات پر ٹریفک آگاہی مہم جاری
میانوالی (نامہ نگار)محفوظ پنجاب راستے آسان پروگرام ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر اور ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ٹریفک آگاہی مہم جاری۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ کے مطابق ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے جنرل ہسپتال میں قائم ایمبولینس سٹینڈ پر ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی،اور سفری کاغذات مکمل رکھنے کے بارے لیکچر دیا.ڈی ٹی او نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سولہ سے اٹھارہ سال کے نوجوانوں کے لیے ریلیف کی آگاہی کیلئے اداروں اور پبلک مقامات پر روڈ سیفٹی لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے .ڈرائیوران کو جیوینائل پرمٹ، لائسنس اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے والے آلات،فرسٹ ایڈ بکس اور دیگر حفاظتی آلات کارآمد حالت میں مکمل رکھنے کی تاکید کی گئی ہے ۔ ڈی ٹی او نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او میانوالی کی خصوصی ہدایت پر اویئرنس کیمپین جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments