شدید بارش کے باوجود آئیسکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم بحال
فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی قابلِ تحسین، شکایات کے ازالے کے لئے آپریشن سٹاف متحرک صارفین اور لائن سٹاف احتیاطی اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں ،انجینئر چودھری خالد محمود
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )آئیسکو ریجن میں ہونے والی شدید بارش اور مختلف مقامات پر پانی جمع ھونے کے باعث اندر گراؤنڈ کیبل فالٹز اوور ہیڈ ٹرانسفارمرز فالٹز فیڈرز فالٹز اور صارفین کی انفرادی شکایات بڑی تعداد میں موصول ہوئیں تاہم آئیسکو کی آپریشن اور کنسٹرکشن ٹیموں نے خراب موسمی حالات کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی کی فراہمی میں آنے والے تعطل اور صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بنانے کی بھرپور کوشش کی اور یقینی طور پر شدید بارش اور مشکل موسمی حالات کے باوجود فیلڈ افسران اور سٹاف کی جانب سے بجلی کی فراہمی کی بحالی کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔آئیسکو صارفین سے درخواست کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئر چودھری خالد محمود نے کہا کہ وہ بارش کے دوران اپنے اور اپنے پیاروں کی جانوں کی حفاظت یقینی بنائیں احتیاطی اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا رہیں بجلی کی تاروں کھمبوں میٹرز ٹرانسفارمرز اور دیگر تنصیبات سے مناسب فاصلہ رکھیں برقی آلات کو جسم یا ہاتھ گیلے ھونے کی صورت میں کھبی بھی نہ چھوئیں بجلی کی تاروں کے نیچے یا قریب تعمیرات یا ایکسٹینشن سے گریز کریں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments