سرگودھا میں سالانہ زونل سیرت النبی ؐ کانفرنس کا باوقار انعقاد

سرگودھا میں سالانہ زونل سیرت النبی ؐ کانفرنس کا باوقار انعقاد

سرگودھا میں سالانہ زونل سیرت النبی ؐ کانفرنس کا باوقار انعقاد کانفرنس میں عوام کی بھرپور شرکت ان کی محبتِ رسولؐ کا منہ بولتا ثبوت ، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام سرگودھا میں سالانہ زونل سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا باوقار انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا موضوع \\\'\\\'نسلِ نو کا تحفظ، ترقی اور کردار سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں\\\'\\\' تھا۔ کانفرنس کی صدارت کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کی جبکہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف پنجاب شاکر محمود سندھو مہمانِ خصوصی تھے ۔کانفرنس میں ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد آصف شہزاد خان، ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری، ڈی پی او توقیر محمد نعیم، سابق ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں، تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام، تاجر برادری، وکلاء، صحافیوں، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے محکمہ اوقاف کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں سرگودھا کے عوام کی بھرپور شرکت ان کی محبتِ رسول ﷺ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...