تعلیمی اداروں کی اولین ترجیح کوالٹی ایجوکیشن ہونی چاہیے ،کمشنر راولپنڈی
طلبہ ہمارے روشن کل کی ضمانت ، ان پر جو خرچ کریں وہ اصل میں سرمایہ کاری ہے
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کی زیر صدارت کیڈٹ کالج چوآسیدن شاہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 19واں اجلاس ہوا۔ کیڈٹ کالج کے انتظامی، تعلیمی اور مالی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایجنڈے میں شامل اہم نکات پر غور اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی اولین ترجیح کوالٹی ایجوکیشن اور معاشرے کی تعمیر ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ ہمارے روشن کل کی ضمانت ہیں اس لئے ہم آج ان پر جو خرچ کریں وہ اصل میں ایک سرمایہ کاری ہے جس سے آنے والا کل خوشحال ہو گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کیڈٹ کالج کی جانب سے میرٹ پر سکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔ کیڈٹ کالج کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے لیے مجوزہ بجٹ کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ بجٹ میں تمام ضروری اخراجات کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے اور دستیاب وسائل کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments