اسلحہ ڈیلرز کیلئے ڈیجیٹل انوینٹری لازم، 26اگست ڈیڈ لائن

اسلحہ ڈیلرز کیلئے ڈیجیٹل انوینٹری لازم، 26اگست ڈیڈ لائن

تمام ڈیلرز سٹاک،خرید و فروخت کا ریکارڈ آن لائن پورٹل پر درج کرنے کے پابند

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں تمام اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری لازمی قرار دیتے ہوئے آن لائن پورٹل پر درج کرنے کے لیے 26 اگست تک کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ اور غیر قانونی اسلحہ سے پاک پنجاب کے وژن کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اسلحہ ڈیلرز کے لیے ڈیجیٹل انوینٹری لازمی قرار دے دی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں بزنس آرمز لائسنس ہولڈرز کے لیے انوینٹری ماڈیول نافذ کردیا گیا ہے ، جس کے تحت تمام اسلحہ ڈیلرز اپنے سٹاک اور ہر قسم کی خرید و فروخت کا ریکارڈ آن لائن پورٹل پر درج کرنے کے پابند ہوں گے ۔محکمہ داخلہ نے تمام اسلحہ ڈیلرز کو موجودہ سٹاک کی مکمل تفصیلات آن لائن پورٹل پر درج کرنے کے لیے 26 اگست تک کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے۔اسلحہ ڈیلرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ تک اپنے موجودہ سٹاک کا مکمل ریکارڈ اپ لوڈ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...