سندھ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کرنے کا حکم

سندھ حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کرنے کا حکم

بسوں، منی بسوں، کوچز اور وینز سمیت تمام پبلک سروس وہیکلز کے کرایوں میں کمی یقینی بنائی جائے ،تمام گاڑیوں اور بس اڈوں پر نئے کرایوں کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیزل کی قیمت ہونے والی حالیہ کمی کے بعد سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری کمی کرنے کا حکم دے دیا ہے ، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بسوں، منی بسوں، کوچز اور وینز سمیت تمام پبلک سروس وہیکلز کے کرایوں میں کمی یقینی بنائی جائے ۔تمام گاڑیوں اور بس اڈوں پر نئے کرایوں کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی، سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خلاف ورزی پر جرمانے ، روٹ پرمٹ معطلی اور فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کی کارروائی ہوگی۔علاوہ ازیں ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام کو کرایوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔سینئر وزیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، کسی بھی ٹرانسپورٹر کو مسافروں سے من مانا یا زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مختلف روٹس پر نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...