سردار بخش مہر سے برانز میڈل جیتنے والی لیاری کی کھلاڑی مریم طارق کی ملاقات

 سردار بخش مہر سے برانز میڈل جیتنے والی لیاری کی کھلاڑی مریم طارق کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر کھیل سردار محمدبخش مہر سے ملائیشیا میں منعقدہ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیتنے والی لیاری کی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی مریم طارق نے ملاقات کی۔۔

۔وزیرکھیل نے مریم طارق کو بین الاقوامی سطح پرشاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی بیورو سپلائی پرائسز عثمان ہنگورو بھی موجود تھے ۔وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ مریم طارق کی محنت، لگن اور جذبے کو سراہتے ہیں، لیاری نے ہمیشہ کھیلوں کے میدان میں باصلاحیت کھلاڑی پیدا کیے ہیں،لیاری کی سرزمین نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کئی عظیم کھلاڑی دیے ہیں۔ سردار محمد بخش خان مہر نے مزید کہا کہ مریم طارق کی کامیابی لیاری سمیت سندھ کے نوجوانوں کے لیے قابلِ فخر اور حوصلہ افزا مثال ہے ،سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...