راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ،ٹیکسز ،پانی بلوں میں 4 گنا اضافہ

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ،ٹیکسز ،پانی بلوں میں 4 گنا اضافہ

5مرلہ مکان کے مالی سال 2025-26 اور 2026-27کے چارجز میں 61 فیصد اضافہ پانی کے چارجز 10,200سے بڑھ کر 14,400روپے ہوگئے ،شہریوں کا احتجاج کا اعلان

راولپنڈی(خاورنوازراجہ ) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ نے مسلسل مالیاتی ناکامی پر اہلیاں کینٹ پر غیر اعلانیہ کمرشل و رہائشی پراپرٹی ،صفائی ٹیکسز اورپانی کے بلوں میں 4گنا فیصد اضافہ کردیا ، صفائی اور پانی کے چارجز میں اضافے پر اہلیانِ کینٹ نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دے دیا اور اس کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔ 5مرلہ کے رہائشی مکان کے مالی سال 2025-26 اور 2026-27کے چارجز مجموعی طورپر 61 فیصد اضافہ کردیا ہے ، 2025 کے کنزروینسی صفائی کے چارجز 960روپے کو 2026 میں بڑھ کر 3,600 روپے کردیئے ، جس میں 2,640روپے یعنی 275فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح پانی کے چارجز 10,200 روپے سے بڑھ کر 14,400 روپے ہوگئے ، جس کے باعث پانی کے چارجز میں 4,200 روپے یعنی تقریباً 41.2 فیصد اضافہ کیا گیا۔صفائی اور پانی کے چارجز کو ملا کر گزشتہ مالی سال میں مجموعی رقم 11,160 روپے تھی جو نئے مالی سال میں بڑھ کر 18,000 روپے ہوگئی ہے ۔ مجموعی طور پر 6,840 روپے یعنی تقریباً 61.3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔ ٹیکسز کی مد میں 2025-26 میں 11,190روپے کے مقابلے میں 2026-27میں 18,030روپے مقرر کی گئی ہے ۔ سیکرٹری کینٹ بورڈ عمران حبیب سے ٹیکسز اورپانی کے بلوں میں 4 گنا اضافہ کے حوالے سے پوچھا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...