زیرتعمیر بیوٹیفکیشن وال کے کاموں کو سپیڈ اپ کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، بیوٹیفکیشن پروجیکٹ، ترقیاتی منصوبوں، ستھرا پنجاب پروگرام، شہر سے بارشی پانی کی بروقت نکاسی سمیت دیگر حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، زیرتعمیر بیوٹیفکیشن وال کے کاموں کو سپیڈ اپ کیا جائے اور شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کی تفریح کیلئے تعمیرکی جانے والے منصوبہ اربن کوریڈور کے باقی ماندہ تزئن و آرائش کے کاموں کو فوری مکمل کیا جائے ۔ انھو ں ایم ڈی واساکو ہدایت کی بارش کے دوران شہر سے بارشی پانی کی فوری نکاسی کیلئے تمام عملہ کو مشینری سمیت فیلڈ میں متحرک رکھا جائے ۔انھوں نے ایم ڈی ستھرا پنجاب کو ہدایت کی شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید موئثر بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments