سمبڑیال :سڑک پر آوارہ جانوروں کا گشت ، حادثات کا خدشہ

سمبڑیال :سڑک پر آوارہ جانوروں کا گشت ، حادثات کا خدشہ

تیز رفتار گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کیلئے خطرات بڑھ گئے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سڑک پر آوارہ جانوروں کا گشت سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ۔ سیالکوٹ، وزیرآباد روڈ پر بے مہار آوارہ جانوروں کے گشت کے باعث شہریوں اور مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ لاری اڈا سمبڑیال کے قریب سڑک پر ٹریفک کی رفتار انتہائی تیز ہونے کے باعث کسی بھی وقت کوئی سنگین حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے ۔ آوارہ جانور اچانک سڑک پر آ جاتے ہیں جس سے تیز رفتار گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام کی عدم توجہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعے کے بعد کارروائی کرنے کے بجائے پیشگی حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال اور متعلقہ افسر وں سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آوارہ جانوروں کو سڑکوں پر آنے سے روکنے کیلئے مالکان کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...