پاکستان مضبوط بنانے کیلئے قوم بننا ہوگا :آغا غلام مجدد سرہندی

پاکستان مضبوط بنانے کیلئے قوم بننا ہوگا :آغا غلام مجدد سرہندی

وسعت قلب و نظر رکھنے والے اتحاد امت کا پیغام پسند کرتے ہیں:غلام رسول اویسی

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں 26 اگست کو اتحاد امت کانفرنس ہو گی ، تمام مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ کی شرکت متوقع ہے ۔ مشائخ اتحاد کونسل کے مرکزی صدر آغا غلام مجدد سرہندی نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے اتحاد، رواداری اور وسعت نظر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجدد الف ثانی کے خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے اجداد تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ۔ پاکستان بنانے والوں اور تحریک آزادی میں قربانیاں دینے والے خاندانوں کو بعد ازاں منظر سے ہٹا دیا گیا جس کے اثرات آج کی نسلیں بھگت رہی ہیں، پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے ضروری ہے کہ تمام قوموں، برادریوں، قبائل اور مکاتب فکر کو ایک قوم کی حیثیت سے متحد کیا جائے ۔ اس موقع پر تحریک اویسیہ کے جنرل سیکرٹری غلام رسول اویسی نے کہا کہ عوام وحدت اور اتحاد چاہتے ہیں جبکہ وسعت قلب و نظر رکھنے والے افراد اتحاد امت کے پیغام کو پسند کرتے ہیں۔مسالک کا اختلاف ایمان کا اختلاف نہیں بلکہ علمی و فقہی معاملات کا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...