جلالپور جٹاں:3دن سے لاپتہ بچی کی لاش نالے سے برآمد
لاش گائوں سے 5 کلو میٹر دور ملی ، لواحقین کے حوالے ، سپردخاک کر دیا گیا
جلالپور جٹاں ،گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )کریم داد گاؤں جلال پور جٹاں کے قریب برساتی نالہ سے 3 دن سے لاپتہ بچی کی لاش مل گئی ۔ریسکیو عملہ کے مطابق 4 سالہ نور فاطمہ 27 اگست کو دوپہر سے لاپتہ تھی۔ پولیس کی جانب سے دورانِ تفتیش بچی کے ایک رشتہ دار کو حراست میں لیا گیا جس نے انکشاف کیا کہ اس نے بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش برساتی نالے میں پھینک دی تھی۔گزشتہ رات کرین کی مدد سے بنایا گیا عارضی بند پانی کے شدید دباؤ سے بہہ گیا جس کے بعد بچی کی لاش بہتی ہوئی ہنجرا گاؤں کے قریب سطحِ آب پر نمودار ہوئی جسکو ریسکیو کرنے اورقانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، نماز جنازہ کے بعد نور فاطمہ کو آسودہ خاک کر دیا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments