ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی زخمی

 ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی زخمی

تیز رفتار کار کی سائیڈ لگنے سے موٹر سائیکل بے قابو ہوئی، ٹرالی ڈرائیور فرار

گوجرہ (نمائندہ دنیا ) پینسرہ روڈ پر ڈنڈیاں والا کے قریب ٹریفک حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔چک نمبر 66 ج ب کا علی حسین اور چک نمبر 278 ج ب کا عاقف موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پینسرہ روڈ کے راستے اپنے گاؤں واپس جارہے تھے کہ ڈنڈیاں والا کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو سائیڈ مار دی، جس کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہوگئی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔ عاقف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ علی حسین کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...