بارشوں ،حبس سے گوجرانوالہ میں وبائی امراض پھیلنے لگے
چند روز میں چار ہزار خوتین ،بچے ، بوڑھے پیٹ کے امراض کاشکار،ہسپتال داخل
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مون سون اور حبس کے موسم سے گوجرانوالہ میں وبائی امراض پھیلنے لگے ،چندروزمیں چار ہزار سے زائد خوتین ،بچے اور بوڑھے گیسٹرواورپیٹ کے امراض کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ۔ گیسٹرو کے مریض بالخصوص بچے اوربوڑھوں کو پیٹ، معدہ کی شدید درد ، بار بار الٹیوں کیساتھ اور پیچش لگنے لگے جبکہ کئی شہری ٹھنڈے مشروبات کے استعمال سے گلے اور ناک الرجی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ۔ طبی ماہرین کاکہناہے کہ گیسٹروسے بچنے کیلئے ابال کر پانی پیا جائے بازاری کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں ،معیاری نمکول کا استعمال کیا جائے، زہریلے سپرے کرنے کے باعث سبزیوں، گوشت پھلوں کو اچھی طرح دھو کر استعمال کیا جائے ،کھانے سے پہلے ہاتھوں اور برتنوں کو اچھی طرح دھویا جائے ،گھر میں وبائی امراض سے بچنے کیلئے مخصوص ادویات رکھی جائیں جو فوری استعمال کی جاسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments