اگست میں 581 فوڈ پوائنٹس کو ایک کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرانوالہ سٹی ایریا سمیت ضلع بھر میں ماہ اگست میں کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔
جس کے مطابق 4ہزار 530 فوڈپوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ،581کو ایک کروڑ 3لاکھ 39 ہزار روپے کے جرمانے عائد،18 فوڈ یونٹس بند، 4مقدمات درج کر اتے ہوئے 730کلو ناقص گوشت، 915لٹر بیوریجز، 515لٹر ملاوٹی دودھ، 300کلو ایکسپائر و ممنوعہ اشیا اور500 لٹر سے زائد مختلف ناقص اشیا موقع پر ہی تلف کردی گئیں، 160لٹر استعمال شدہ آئل، 150کلو بیکری ویسٹ اور ایک لوڈر رکشہ بھی ضبط کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments