عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا : مقررین
پاک فوج جغرافیائی اور علما کرام ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ :ریلی سے خطاب
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )تحفظ ختم نبوت و دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی ۔ مدینہ چوک علی پورچٹھہ سے نکالی جانے والی ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور تاجدار ختم نبوت ؐپر ہماری جانیں بھی قربان ہیں، اس عقیدے کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی مصلحت کی گنجائش نہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایک کلمہ گو مسلمان زندگی کے دیگر معاملات میں سمجھوتہ کر سکتا ہے تاہم عقیدہ ختم نبوت کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا جس طرح 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے ، اسی طرح 7 ستمبر کو عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے حوالے سے بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔ مقررین نے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علما کرام اور دینی قوتیں ملک کی نظریاتی سرحدوں اور عقید ہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کردار ادا کر رہی ہیں۔ ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا کی گئی جس کے بعد ریلی گورمے چوک میں اختتام پذیر ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments