ملکوال شہر اور مکینوں کے مسائل حل کر ینگے :ناصر بوسال
متعدد ترقیاتی کا م مکمل ،باقی جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گے :فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
ملکوال(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے ایم این اے ناصر اقبال بوسال نے مسجد گلزارِ مدینہ محلہ راجگان میں راجہ خرم عباس ایڈووکیٹ کی طرف سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ ملکوال بار ایسوسی ایشن کے سینئر وکیل راجہ خرم عباس نے اپنے ماموں سابق کونسلر راجہ راسب علی مرحوم اور ممانی کی ارواح کو ایصالِ ثواب کیلئے مسجد گلزارِ مدینہ محلہ راجگان میں اہل علاقہ کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 1600 گیلن گنجائش کا واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوا دیا۔افتتاحی تقریب میں بار ایسوسی ایشن ملکوال کے صدر مدثر حسین گوندل، سینئر وکیل مظفر اقبال گوندل، سابق ناظم یو سی نوازش گوندل، مرکزی انجمن تاجران کے قائم مقام صدر عدنان محمود چودھری ، نائب صدر خرم شہزاد بھلر ، سیکرٹری زاہد محمود بھیروی، راجہ قلب عباس، راجہ نصرت علی سمیت وکلا اور شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظفر اقبال گوندل نے علاقہ کے مسائل پیش کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سے اپیل کی کہ شہر کے ان مسائل کو فوری حل کرایا جائے ۔ بعد ازاں ناصر اقبال بوسال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پینے کی سہولت آج کے دور کسی نعمت سے کم نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملکوال شہر اور مکینوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور انہیں حل کرانے کیلئے شروع دن سے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکوال شہر کے متعدد ترقیاتی کام مکمل کروا د ئیے ہیں اور جو کچھ رہ گئے ہیں وہ بھی جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments