تجارتی مراکز میں تجاوزات کیخلاف مؤثر کارروائی کا حکم
دیوان روڈ پر فیکٹریوں کا کچرا سڑک کے اطراف پھینکے جانے پر ڈپٹی کمشنر برہم
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید احمد نے شہر اور مضافات کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی، تجاوزات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ کمشنر روڈ اور چرچ روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے کوڑا دانوں کے اطراف صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے سامنے طلبہ کی محفوظ آمدورفت کیلئے زیبرا کراسنگز کا بھی جائزہ لیا اور روڈ سیفٹی کے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ایمن آباد ماڈل بازار اور غلہ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے عارضی تجاوزات کا نوٹس لیا اور دکانداروں کو سامان مقررہ حدود کے اندر رکھنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ افسر وں کو بازاروں اور تجارتی مراکز میں تجاوزات کیخلاف مؤثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ایمن آباد ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسر وں کو فوری بہتری کیلئے عملی اقدامات کی ہدایت کی۔دیوان روڈ کے دورے کے دوران فیکٹریوں کا کچرا سڑک کے اطراف پھینکے جانے پر ڈپٹی کمشنر نے ناراضی کا اظہار کیا۔ انہوں نے فیکٹری انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صنعتی فضلہ مقررہ کوڑا دان میں منتقل کیا جائے یا فیکٹری کے اندر ڈسٹ بن کا انتظام کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments