ہاسٹل میں گھس کر مالک کا خاتون ٹیچر ،روم میٹ پر تشدد

 ہاسٹل میں گھس کر مالک کا خاتون ٹیچر ،روم میٹ پر تشدد

دونوں کو ہراساں کیا گیا ،مالک کی بیوی اور وار ڈن ٹیچر سے گتھم گتھا، مقدمہ درج

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )گوجرانوالہ روڈ پر واقع نجی تعلیمی ادارے کے گرلز ہاسٹل میں رات کے وقت داخل ہو کر ایک ٹیچر اور روم میٹ کو ہراساں کرنے اور تشدد کرنے پر نجی انسٹیٹیوٹ کے مالک محمود صادق دھوتھڑ،اس کی بیوی اور وارڈن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم روپوش ہو گئے ۔ ٹیچر عائشہ نواز نجی ادارے کے ہاسٹل میں رومیٹ کے ساتھ رہائش پذیر تھی کہ رات کے وقت انسٹیٹیوٹ کے مالک نے داخل ہوکر ٹیچر اور رومیٹ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ،شور پر مالک کی بیوی اور وارڈن بھی آگئی جو ان سے گتھم گتھا ہو گئیں ، ملزموں نے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ،اس دوران ٹیچر کے گلے میں موجود سونے کی چین غائب ہو گئی ۔ اس دوران ہاسٹل کی تمام طالبات بھی جمع ہو گئیں ، اطلاع پر ایس ایچ او سٹی حفیظ انجم اور ڈی ایس پی نواز ورک کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ملزم غائب ہو گئے ۔ پو لیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...