کامونکے :کرپشن کیخلاف کارروائی ، رجسٹری برانچ میں کام متاثر
رجسٹری کرانے آنیوالے درجنوں شہری مایوس لوٹنے لگے ،فوری اصلاح کا مطالبہ
کامونکے (تحصیل رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے کرپشن کے خاتمے اور سرکاری اداروں میں شفافیت یقینی بنانے کے احکامات کے بعد تحصیل آفس کی رجسٹری برانچ میں کام متاثر ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے سے رجسٹری برانچ میں رجسٹریوں کا معمول کا کام تعطل کا شکار ہے جبکہ رجسٹری کرانے کیلئے آنے والے درجنوں شہری مایوس لوٹ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رجسٹری برانچ میں متعلقہ عملے کی عدم دستیابی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور سرکاری ریونیو بھی متاثر ہورہا ہے ۔ دوسری جانب پٹواری دفاتر میں ان علاقوں کی مینول فرد کے حصول کا عمل بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں جہاں ابھی ریکارڈ مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے مؤثر نظام ضرور نافذ کیا جائے تاہم اس کے ساتھ متبادل انتظام بھی یقینی بنایا جائے تاکہ سرکاری امور متاثر نہ ہوں، شہریوں کو بروقت سہولت ملے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments