گجرات :ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122اور واسا کی مشقیں
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 اور واساکے عملے کی مشترکہ مشقیں جیل چوک ڈسپوزل سٹیشن میں منعقد کی گئیں۔
اس دوران آگ پر قابو پانے ، فائر فائٹنگ آلات کے فوری اور مؤثر استعمال، اور ہنگامی صورتحال میں بروقت رسپانس کی عملی تربیت دی گئی۔مشقوں میں ایس ڈی او اسد ملک، سب انجینئرز، واسا کے افسر و عملہ شریک ہو ا جبکہ محمد سلیم کی سربراہی میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے محفوظ اور بروقت کارروائی کے مختلف طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments