نوشہرہ ورکاں :جنازہ روک کر سوگوار نوجوان پر مبینہ تشدد
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )جنازہ روک کر سوگوار نوجوان پر مبینہ تشدد، خواتین سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
نواحی گاؤں چک ورکاں میں جنازہ لے جاتے ہوئے راستہ روک کر بشارت علی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،منور بی بی کی درخواست پر درج مقدمہ میں محمد نوید عرف وحید، محمد ارشد، صوبیہ بی بی، ساجد اور طاہرہ بی بی کو نامزد کیا گیا ہے ۔مدعیہ کے مطابق ملزموں نے جنازہ روک کر بشارت علی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments