نادرا آفس نوشہرہ ورکاں میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر ختم

نادرا آفس نوشہرہ ورکاں میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر ختم

شہری پاسپورٹ کی وصولی اور معلومات کیلئے گوجرانوالہ جانے پر مجبور

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )نادرا آفس نوشہرہ ورکاں میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر ختم، شہری پاسپورٹ کی وصولی اور معلومات کیلئے گوجرانوالہ جانے پر مجبور، شہریوں نے مستقل پاسپورٹ آفس کے قیام کا مطالبہ کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ نادرا آفس نوشہرہ ورکاں میں شہریوں کی سہولت کیلئے قائم پاسپورٹ کاؤنٹر ختم کردیا گیا جس کے بعد نوشہرہ ورکاں اور گردونواح کے شہریوں کو تیار شدہ پاسپورٹ کی وصولی، پاسپورٹ سے متعلق معلومات اور دیگر امور کیلئے گوجرانوالہ پاسپورٹ آفس سے رجوع کرنا ہوگاپاسپورٹ کاؤنٹر کے خاتمے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سہولت کی بندش سے تحصیل بھر کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گامعمولی نوعیت کے پاسپورٹ امور کیلئے بھی گوجرانوالہ کا سفر کرنا نہ صرف وقت کے ضیاع کا باعث بنے گا بلکہ شہریوں پر اضافی سفری اخراجات کا بوجھ بھی پڑے گاشہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کی آبادی اور عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نوشہرہ ورکاں میں علیحدہ عمارت میں مستقل پاسپورٹ آفس قائم کرکے تمام پاسپورٹ سہولیات مقامی سطح پر فراہم کی جائیں تاکہ شہریوں کو گوجرانوالہ جانے کی زحمت سے نجات مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...