تعمیراتی سائٹ پر حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر ٹھیکیدار پر مقدمہ کا حکم

تعمیراتی سائٹ پر حفاظتی اقدامات  نہ کرنے پر ٹھیکیدار پر مقدمہ کا حکم

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں، سیوریج سکیموں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے جی ٹی روڈ شاہ کوٹ پر واسا کے زیرِ تعمیر ڈرین نالے کے کام کا معائنہ کیا اور تعمیراتی سائٹ پر مناسب حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو متعلقہ افسر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے احکامات دئیے ۔ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے لائن پر زیرِ زمین سیوریج لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...