نوشہرہ ورکاں :وارڈ بوائے کے انجکشن سے خاتون جاں بحق
سلمیٰ بی بی کو علاج کیلئے تحصیل ہسپتال لایا گیا ،انجکشن لگنے کے بعد دم توڑ گئی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وارڈ بوائے کے انجکشن لگانے سے خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ گرمولہ ورکاں کے رہائشی سلمان کھوکھر کی بہن سلمیٰ بی بی طبیعت ناساز ہونے پر بیٹوں ثاقب اور طلحہ کے ہمراہ علاج معالجے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں کی ایمرجنسی میں گئی جہاں ایمرجنسی میں موجود خاتون اہلکار نے علی نامی ایک نوجوان کو آواز دے کر مریضہ کو چیک کرنے کا کہا مذکورہ نوجوان نے ہسپتال اور بازار سے انجکشن منگوا کر مریضہ کو لگائے جن کے لگتے ہی اس کی حالت غیر ہو گئی مریضہ کی حالت بگڑنے پر خاتون اہلکار نے موبائل فون ایک طرف رکھ کر چیک کیا اور الٹی کر انے کی ہدایت کی تاہم اسی دوران مریضہ دم توڑ گئی۔ واقعہ پر لواحقین نے احتجاج کیا تو ہسپتال انتظامیہ نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور ایمبولینس کو طلب کر کے لواحقین کو گھر بھجوا دیا۔ سلمان کھوکھر نے وزیر اعلیٰ ، سیکرٹری صحت اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی شفاف انکوائری کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں اور غفلت کے مرتکب ذمہ دار وں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments