ناقص کارکردگی پر تحصیل منیجر ستھرا پنجاب کامونکے برطرف

ناقص کارکردگی پر تحصیل منیجر ستھرا پنجاب کامونکے برطرف

وزیر بلدیات کی ایم ڈی ستھرا پنجاب گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل منیجرزکو وارننگ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تحصیل کامونکے ، تحصیل سٹی اور صدر گوجرانوالہ کا دورہ کر کے سُتھرا پنجاب کی بیٹس کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن عاصم محمود اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر نے ناقص کارکردگی پر تحصیل منیجر کامونکے اور ایک ایف ایم او کو برطرف کرنے کا حکم دیا جبکہ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل منیجرزکو وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ ذیشان رفیق نے کامونکی، تحصیل سٹی اور صدر گوجرانوالہ کے کنٹریکٹرز کو بھی وراننگ جاری کرتے ہوئے بیٹ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صفائی کے اہداف پر زیروٹالرنس ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...