گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں 6 فوڈ آپریٹرز کیخلاف کارروائی

گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں 6 فوڈ آپریٹرز کیخلاف کارروائی

شہریوں کو محفوظ، معیاری خوراک کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف فوڈ پوائنٹس اور کاروباری مراکز کی چیکنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9 مقامات کا معائنہ کیا۔کارروائی کے دوران ناقص و غیر معیاری اشیائے خورونوش، زائد المیعاد اشیا اور دیگر فوڈ سیفٹی خلاف ورزیوں پر 3 کاروباری مراکز کے خلاف ایمرجنسی پروہیبیشن آرڈر جاری کیے گئے جبکہ 6 فوڈ بزنس آپریٹرز کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ فوڈ سیفٹی قوانین اور مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رکھی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...