شیرانولہ باغ لائبریری کی بحالی کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ

شیرانولہ باغ لائبریری کی بحالی کیلئے مہم چلانے کا فیصلہ

شیخ دین محمد میونسپل پبلک لائبریری کا خاتمہ بانیاں پاکستان سے لہو سے بیوفائی جرگہ بلایا جائیگا ، ارکان اسمبلی کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی جائیگی :رہنما

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)شیرانولہ باغ سے ختم کی گئی تاریخی جسٹس ریٹائرڈ شیخ دین محمد میونسپل پبلک لائبریری بحال اور واگزار کر انے کیلئے منظم مہم چلانے کا فیصلہ ،اس سلسلے میں اسلامک سنٹر سیٹلائٹ ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس سے شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوااور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا حافظ گلزار احمد آزادنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ دین محمد میونسپل پبلک لائبریری کا خاتمہ پاکستان کے بانیان میں شامل بیرسٹر جسٹس شیخ دین محمد سمیت دیگر قائدین کے لہو سے بے وفائی انکی قربانیوں کو ضائع کرنا ہے ، جلد لائبریری کی بحالی اور واگزاری کیلئے بڑا اجتماع ہوگا، جرگہ بلایا جائے گا،میڈیاکے ذریعے معاملہ کی حساسیت اور سنگینی سے آگاہ کیاجائے گا۔ ارکان اسمبلی سے ملاقات کر کے ان سے کردار ادا کرنے کا کہا جائے گا جس کیلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا ئے جائیں گے ۔ اس موقع پر سوشل میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر معاملہ کو اجاگرکرنے اور موقف کو ٹھوس ، مدلل اور با معنی بنانے کے لئے سید احمد حسین زید، حافظ احسان الواحد ،مولانا حافظ گلزار احمد آزاد اور بابو ارم القاسم پر کمیٹی قائم کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...