میا ں سانسی روڈ منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں :شاہد عثمان ابراہیم
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ایم این اے شاہد عثمان ابراہیم اور ایم ڈی واسا عبد الوحید کا میاں سانسی روڈ کا دورہ ،جاری منصوبہ کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ اکرام شانی مغل نے موقع پر عوامی مشکلات کی نشاند ہی کی۔اس موقع پرمتعلقہ افسر وں کو ہدایت کی گئی کہ عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ میاں سانسی روڈ پر موجود بجلی کے پولز کی منتقلی اور تبدیلی کے حوالے سے گیپکو کے متعلقہ افسر و اہلکار بھی موقع پر موجود تھے جنہیں پولز کو مناسب جگہ پر ریپلیس کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پر ملحقہ آبادیوں کے سیوریج کنکشنز کو بھی مناسب طریقے سے مرکزی سیوریج لائن کے ساتھ منسلک کرنے کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ علاقے کے مکینوں کو درپیش سیوریج کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کیے جا سکیں۔ شاہد عثمان ابراہیم نے کہا کہ میاں سانسی روڈ پر جاری منصوبہ کو فوری مکمل اور عوام کو درپیش تمام متعلقہ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ فوری اقدامات یقینی بنائیں اور کام کو جلد مکمل کرائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments