گجرات:غیر حاضری ، فرائض سے غفلت پر 9 پولیس اہلکار برطرف
گجرات (سٹی رپورٹر )ڈی پی او فیصل شہزاد نے مسلسل غیر حاضری اور فرائض سے غفلت پر 9 پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی،مسلسل غیر حاضری ثابت ہونے پر سب انسپکٹر سمیت 9 اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا گیا،
برخاست کئے جانے والوں میں سب انسپکٹر محمد علی شاہ، 7 کانسٹیبل، ایک لیڈی کانسٹیبل اور خاکروب شامل ہیں ۔محمد یاسر، سرمد خان، احسن شہزاد، علی حسن، سہیل احمد، محمد ندیم، لیڈی کانسٹیبل مسفیرہ اور خاکروب معظم ثنا کو محکمہ سے برخاست کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments