984بوگس انتقالات ،4.تحصیلداروں سمیت 11 افراد پرمقدمہ
اینٹی کرپشن کی لدھیوالہ وڑائچ اور موضع قلعہ دیدار سنگھ میں دھوکہ دہی پر کارروائی
گوجرانوالہ، لدھیوالہ وڑائچ ،قلعہ دیدار سنگھ (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)مو ضع قلعہ دیدار سنگھ اور لدھے والا وڑائچ میں 984 بوگس انتقالات درج کرنے پر4تحصیلداروں سمیت11ملزموں کیخلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر لیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ریجن رانا شبیر اشرفنے بتایا کہ جولائی 2024 سے اب تک موضع قلعہ دیدار سنگھ اور لدھے والا وڑائچ میں 984 بوگس انتقالات بوگس رجسٹریاں درج کر کے سرکاری خزانہ کو تقریباً ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن امجد شہزاد کی ہدایت پر تحصیلدار سرفراز احمد چیمہ ، ارشد دولو ، امتیاز ساہی ، اِلطاف حسین تارڑ ، نائب تحصیلدار کیپٹن نسیم پروش HRC ڈی سی آفس گوجرانوالہ ، منظور احمد ، مصطفی مان پٹواری ، بلال بٹ پٹواری ، فیصل بھٹی اور امانت بھٹی وثیقہ نویس کے خلاف مقدمہ نمبر 23/26 تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ درج کر لیا گیا ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد نے میڈیا کو بتایا کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، باقی تما م ذمہ داروں کا دوران تفتیش تعین کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments