24 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے ،314 کلو سے زائد اشیا خورونوش تلف
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں 182فوڈ پوائنٹس کی انسپکشنز کیں۔
کارروائیوں کے دوران ناقص و غیر معیاری اشیا خورونوش کی تیاری و فروخت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 24 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 4لاکھ 69ہزار 500 روپے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 314 کلو سے زائدالمیعاد اشیا خورونوش اور ایک لٹر 550 گرام ممنوعہ اشیا تلف کر دی گئیں۔ دوران چیکنگ ایک دودھ بردار گاڑی کو جرمانہ عائد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments