ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 7افراد زخمی
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)واپڈا ٹاؤن کے قریب دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں محمد امان اللہ جاں بحق جبکہ سنیل اور عبداللہ شدید زخمی ہو گئے ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔نوشہرہ ورکاں کے علاقہ نتھو سویا کے قریب بھڑی شاہ رحمن کے موٹر سائیکل سوار یونس، اسد اور ملائکہ ریڑھی سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے جبکہ سنیارنوالہ کے ظفر اقبال کا ٹریکٹر ٹرالی سے حادثہ ہوا ،نعیم سفیان کو ویگن نے ٹکر مار دی۔ پانچوں زخمیوں کو تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا جہاں سے یونس، ملائکہ اور ظفر اقبال کو تشویشناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments