کالج روڈ با غبانپورہ سے دن دہاڑے 17 سالہ لڑکی اغوا
یسرا چھوٹی بہن کو اکیڈمی سے لینے گئی ، راستے سے اغوا کر لیا گیا ،فو ٹیج موصول
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ کالج روڈ سے دن دہاڑے 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ 17 سالہ یسرا چھوٹی بہن کو اکیڈمی سے لینے کیلئے گھر سے نکلی جسے راستے میں نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گیا ۔مغویہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ یسرا اکیڈمی سے چھوٹی بہن کو لینے گئی تھی لیکن واپس گھر نہ پہنچی۔ اہلخانہ کی جانب سے تلاش کے باوجود لڑکی کا کوئی سراغ نہ ملنے پر تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کر ایا گیا جبکہ مغویہ لڑکی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں اسے کالج روڈ پر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب چار روز گزر چکے ہیں تاحال لڑکی اور مبینہ ملزم کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش جاری ہے اور مغویہ کو جلد تلاش کرلیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments