ستھرا پنجاب کی ٹینکوں سے گندا پانی نہروں میں ڈالنے کا انکشاف : صنعتی فضلہ بغیر ٹریٹمنٹ شامل

ستھرا پنجاب کی ٹینکوں سے گندا پانی نہروں میں ڈالنے کا انکشاف : صنعتی فضلہ بغیر ٹریٹمنٹ شامل

مختلف نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور آبادیوں کے سیوریج کی نکاسی بھی نہروں کی طرف ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی،آبی حیات متاثر ،آبی آلودگی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں:شہری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) محکمہ انہار اور محکمہ ماحولیات کی مبینہ غفلت کے باعث فیصل آباد کی نہروں میں سیوریج اور صنعتی یونٹس سے نکلنے والے کیمیکل زدہ پانی کی آمیزش کا سلسلہ نہ رک سکا۔ مختلف علاقوں سے جمع کیا جانے والا گندا پانی ستھرا پنجاب کی بڑی ٹینکیوں کے ذریعے نہروں میں ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جبکہ متعدد صنعتی یونٹس کا فضلہ بھی بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے آبی گزرگاہوں میں شامل کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں سیوریج نالوں، تالابوں اور آبادیوں سے نکلنے والا گندا پانی جمع کرکے ستھرا پنجاب کی ٹینکیوں کے ذریعے نہروں میں ڈالے جانے سے آبی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ دوسری جانب شہر اور گردونواح میں قائم متعدد صنعتی یونٹس میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نہ ہونے کے باعث فیکٹریوں سے نکلنے والا کیمیکل زدہ پانی بھی مبینہ طور پر بغیر صفائی اور ٹریٹمنٹ کے نہروں میں شامل کیا جا رہا ہے ۔مختلف نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور آبادیوں کے سیوریج کی نکاسی بھی نہروں کی طرف ہونے سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے ۔ آلودہ پانی نہ صرف آبی حیات کو متاثر کر رہا ہے بلکہ مچھلیوں اور دیگر جانداروں کی افزائش نسل بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نہروں میں گندا اور کیمیکل زدہ پانی شامل ہونے کے باوجود متعلقہ ادارے مؤثر کارروائی سے گریزاں ہیں۔ آبی آلودگی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...